مبینہ پولیس مقابلہ،فیصل آباد میں بھی ملزم کے نیفے میں پستول چل پڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی اقبال ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں کم سن بچی کے ساتھ غلط حرکات کرنے والے دکاندار کے نیفہ میں پسٹل چل گیا،پولیس کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں دکاندار کی کم سن بچی کے ساتھ غلط حرکات کرتے ویڈیو وائرل ہونے پر بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم اشرف ولد یونس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تو وہ پولیس حراست سے فرار ہو گیا جس کو دوران ناکہ بندی انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ نے روکنے کی کوشش کی اور ملزم کی مزاحمت کے لیئے پسٹل نکالتے ہوئے نیفہ میں پسٹل چل گیا جس کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں