مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ شیخاں والا پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کیمطابق اے ایس آئی فرقان نے اپنے عملہ کے ہمراہ شیخاں والا پھاٹک کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے ایڈن ولاز کی جانب فرار ہو گئے۔ پولیس پارٹی نے ریسکیو15 پر مقابلہ کی کال کرتے ہوئے تعاقب جاری رکھا تو ایس ایچ او رضوان شوکت پولیس کی نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے اور جوابی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کی شناخت محمد اکمل عرف صابی ولد محمد اشرف سکنہ مظفر کالونی کے نام سے ہوئی جوکہ ریکارڈ یافتہ 49وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا کر اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں