مبینہ پولیس مقابلہ، بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ شیریں والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کیمطابق ایس ایس آئی او یو کا سب انسپکٹر حسن محمود بچے سے بدفعلی کے ملزم افضال کو چھری برآمد کروانے کیلئے لے جا رہا تھا کہ جب وہ 226 ر۔ب صابوآنہ کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار اس کے چار ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم افضال کو چھڑا لیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد ریاض نے ماتحت عملہ کے ہمراہ تعاقب کیا تو شیریں والا کے قریب آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ بھی کی گئی، فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم افضال ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں