مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ ملزم کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے موٹر سائیکل و اسلحہ قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان مقدمہ نمبر 210/26 میں گرفتار ملزم برہان عرف موٹو کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہا تھا کہ چک 59 گ ب سٹاپ پر 3 کس نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس حراست سے ملزم کو چھڑوا لیا تعاقب پر چک نمبر 124 گ ب روڈی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم برہان عرف موٹو کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اسکے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے پولیس نے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں