مبینہ پولیس مقابلہ’ساتھیوں کی فائرنگ سے2 ڈاکو زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ جوڑے پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی تھانہ بٹالہ کالونی لیاقت علی ماتحت عملہ کے ہمراہ ملزمان حیدر اور شیر محمد کو مقدمہ میں برآمدگی کے لیے لے جارہے تھے کہ ستارہ گولڈ سٹی کے قریب دو موٹر سائیکل پر چار نامعلوم آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے ملزمان کو چھڑوا لیا۔ ملزمان چک 209رب کی طرف فرار ہو گئے۔ مزید نفری کی کال پر ایس ایچ او بٹالہ کالونی ظہیر گل اور ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے نفری کے ساتھ ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ جوڑے پل کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فصل کماد میں چھپ گئے۔ پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دیکھا تو ملزمان حیدر اور شیر محمد زخمی حالت میں ملے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، زخمی ہونیوالے ڈکیت 42 سے زائد مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں