مبینہ پولیس مقابلہ۔ 1ڈاکو ہلاک۔ ساتھی فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدودِ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 1ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہو گئے،مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ سے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 115گ ب لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی پہنچ گئی جس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر رشید مہیس بھی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 1 ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے جبکہ اسکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں