مبینہ پولیس مقابلہ ، ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار ملزم زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے (سی سی ڈی) کے زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا،جوابی فائرنگ کے تبادلہ میں حملہ اور فرار ہو گئے پولیس نے موٹر سائیکل و اسحلہ قبضہ میں لیکر زخمی ہونیوالے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس مقدمہ نمبر 210بجرم 392میں گرفتار ملزم نواز عرف بھولی ولد شماں ساکن 240ر-ب کو برآمدگی مال مسروقہ کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود سیم پل جڑانوالہ کھرڑیانوالہ بائی پاس روڈ پر 5نامعلوم ملزمان نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اطلاع پر سب انسپکٹر انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ فاروق ناظر ایلیٹ فورس کے ہمراہ پہنچ گئے حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس کی ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم نواز زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے ایک عدد موٹر سائیکل اور 223بور رائفل و گولیاں قبضہ میں لیکر زخمی ہونیوالے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں