مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 55 گ ب پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انچارج چوکی علی پور بنگلہ اے ایس آئی شاہ جہان عملہ کے ہمراہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت بابر عرف بابری ولد منظور احمد سکنہ 383 گ ب کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ جب وہ 54 گ ب کے قریب پہنچے تو اس کے موٹرسائیکل سوار چار ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ملزم کو چھڑا لیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تعاقب کیا تو 55 گ ب پل نہر کے قریب آمنا سامنا ہو گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے جب فائرنگ کا تبادلہ رُکا تو پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم بابر عرف بابری زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا اور فرار ہونیوالے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں