مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی

سرگودھا(بیوروچیف)سرگودھا کے نواح میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پر پولیس مقابلہ میں خوشاب پولیس کا کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان فرار ہو گے ۔ سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں اشتہاری ملزم محمد عمران کی گرفتاری کے لئے خوشاب ایلیٹ فورس پولیس نے اسکے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی سے پولیس مقابلہ میں ملزمان کی فائرنگ سے خوشاب پولیس ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل محمد زبیر شدید زخمی ہوگیا اور اشتہاری ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔جس پرتھانہ جھاوریاں پولیس نے خوشاب پولیس پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ 2نامزد اور 4نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا اور ان کی گرفتاری کیلئے مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں