مبینہ پولیس مقابلہ میں پکڑا جانیوالا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ ستیانہ پولیس کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں 38مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ستیانہ پولیس کیساتھ مبینہ مقابلہ کے دوران 38مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ دتہ عرف دتو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ دتہ عرف دتو ساکن 39گ ب کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ملزم کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں