مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 465 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کا انچارج انوسٹی گیشن برکت علی درجنوں وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈکیت وسیم کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ جب وہ 465 گ ب کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم وسیم کو چھڑوانے کی کوشش کی، تاہم زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں