مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2خطرناک شوٹر مارے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ ملاں پور روڈ پر سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک شوٹرز حسنین اور شاہ جہان ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی فیصل آباد نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملاں پور روڈ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جو کہ رکنے کے بجائے ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ کراس فائرنگ کا سلسلہ تقریبا آدھا گھنٹہ تک جاری رہا ۔مقابلے کے اختتام پر دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ تاہم ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے ملزمان حسنین اور شاہ جہاں خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔ ملزمان اجرت لے کر قتل کرنے اور دوران واردات متعدد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے ، ڈکیتی ، راہزنی اور مبینہ پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں