مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران2ڈاکو پکڑے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شاداب موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی ڈاکو ساتھی سمیت پکڑا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس نے جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم گشت کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ڈولفن فورس نے تعاقب کرتے ہوئے شاداب موڑ پر نورانی مسجد کے قریب آمنا سامنا ہوا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی جھنگ بازار پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جسکی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس پارٹی نے تعاقب کر کے اس کے دوسرے ساتھی راشد کو بھی پکڑ لیا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دوسرے ڈاکو کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی۔ پکڑے جانے والے ڈکیت ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں