مبینہ پولیس مقابلہ’ 2ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ میںسی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تیسرا فرارہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس گوجرہ نے نواحی گاؤں 158 گ ب کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ موٹر سائیکل سوارتین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ موٹر سائیکل پھینک کر فصلوں میں چھپ گئے اور مبینہ طور پر پولیس پارٹی پراندھادھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ شروع کردی کچھ دیر بعد فائرنگ رکنے پرسرچ آپریشن کیاگیا تو دو افرادشدید زخمی حالت میں پائے گئے جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سی سی ڈی پولیس نے تیسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت علی حیدر سکنہ کمالیہ اور یاسین سکنہ ساہیوال ہوئی ہے جو ریکارڈ یافتہ بیان کئے جاتے ہیں۔پولیس نے موقع سے آتشیں اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضہ میں لیاہے جبکہ موٹر سائیکل تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ سے چوری شدہ بیان کی جاتی ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں