مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 642 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ او طالش عباس’ اے ایس آئی نسیم کے ہمراہ 642 گ ب کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپ گئے تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی، تاہم کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم مردہ حالت میں پڑا تھا جسکی شناخت قادر عرف قادری کے نام سے ہوئی جو کہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم مرنے والے ڈاکوئوں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں