مبینہ گھریلو تنازعہ پر3بچوں کے باپ نے خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا

گوجرہ(نامہ نگار)مونگی بنگلہ کے علاقہ میں مبینہ گھریلوتنازعہ پرتین بچوں کے باپ نے خود پرفائرنگ کرکے خودکشی کر لی۔معلوم ہواہے کہ چک 245گ ب تلونڈی کے 50سالہ زمیندا ر امجد جاوید نے مبینہ گھریلوتنازعہ پرایک کمرہ میںجا کر منہ میں گولی مار لی جس کے نتیجہ میںوہ جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی تو اس کی نعش خون میں لت پت پائی گئی۔گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس مختلف پہلوئوں پرمصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں