متاثرین سیلاب میں کھانا اور خشک راشن تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) المصطفےٰ فائونڈیشن فیصل آباد ھیڈ آفس سے بانی چیئرمین ڈاکٹر خالد حسین کی خصوصی ہدایت پر المصطفےٰ فائونڈیشن کے ریلیف انچارج ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔محمد علی کلاسن اور انجمن غلام اہلبیت منصور آباد کے غلام محی الدین۔خلیفہ محمد سلیم نے بھوآنہ۔رحمت آباد۔محمدی شریف کا وزٹ کیا اور متاثرین میں کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا۔بھوآنہ میں ریلیف کوارڈینیٹر اعجاز نصیری اور سائبان ضیعفاں ویلفیئر سوسائٹی کی میڈم اعجاز فرزانہ نے رضاکاروں کو بریفنگ دی اور تمام آبادیوں کی تفصیلی رپورٹ دی۔ المصطفے فائونڈیشن اپنے پارٹنر این جی اوز کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر میڈیکل اور راشن کا انتظام کررہی ہے۔ کچھ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں