33

متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے پنجاب حکومت متحرک

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کو کھانا پانی ادویات کی ہر صورت فراہمی یقینی بنائی جائے ڈرونز کے ذریعے شناخت کریں کہاں لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے سیلاب متاثرہ علاقوں مین ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد پر ڈی ایم اے پنجاب کے افسران نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ کو بریف کیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں سیلابی صوتحال اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمام محکمے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں موجودہ صورتحال کا کئی دہائیوں کے بعد سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے سپیل وے کھولے جس سے دریا بپھر گئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا سیلاب کے بعد پوری ٹیم کی خدمات لائق ستائش ہیں صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وزیراعلیٰ نے کہا مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی، جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلاء مکمل کیا جائے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا وقت کا تقاضا ہے عوام کو کھانا’ پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کر رہے ہیں کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے ریسکیو آپریشن میں 6لاکھ متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ملتان’ ٹوبہ’ قصور اور دیگر خطرات والے علاقوں میں لوگوں کا انخلاء یقینی بنا رہے ہیں ریسکیو آپریشن میں صرف لوگوں کی جان نہیں بچائی گئی بلکہ لاکھوں مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا وزیراعلیٰ نے کہا اب بھی انتظامیہ کو ہدایت کرتی ہوں کہ ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے،، پنجاب حکومت کا قدرتی آفت میں گھر سے متاثرین کی مدد ان کے پالتو مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانا بہت اچھا اقدام ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ کی انتظامیہ قابل تعریف اقدامات کر رہی ہے متاثرین کو کھانا پانی ان کے مویشیوں کیلئے وافر مقدار میں چارے کا انتظام کر رہی ہے جبکہ ڈرونز کی مدد سے ان متاثرین کی شناخت بھی کی جا رہی ہے جو ریسکیو اداروں کے انتظار میں ہیں وزیراعلیٰ نے بلاامتیاز تمام اداروں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، الغرض وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ سیلاب میں بھی اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر لمحہ سیلاب کی صورتحال امدادی کارروائیوں اور متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہونے والے کاموں کے بارے میں باخبر رہتی ہیں جہاں کہیں بھی کوئی کمی محسوس ہوتی ہے فوراً اس کا نوٹس لیکر انتظامیہ کو متحرک کرتی ہیں اگر یہ کہا جائے کہ سابق وزیراعلیٰ (موجودہ وزیراعظم) شہباز شریف کے بعد پنجاب کو مریم نواز شریف کی صورت میں ایک بہترین قیادت نصیب ہوئی ہے تو غلط نہ ہو گا بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اقتدار کے مختصر سے عرصہ میں صوبہ کے عوام کے لیے جو انقلابی پروگرام متعارف کرائے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پنجاب کی تاریخ میں بدترین سیلاب کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے جس تیزی اور سمجھداری سے انتظامات کی نگرانی کی وہ قابل تحسین ہے انہوں نے متاثرین سیلاب کے دکھوں کا مداوا کرنے میں تاخیر نہیں کی جس پر پنجاب کے عوام ان کو دعائیں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں