17

متحدہ عرب امارات میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی میچز کرانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی،افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان ہو گا،ہر ٹیم، حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی،فائنل 7 ستمبر کو ہو گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا،تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق 29 اگست کو افغانستان بمقابلہ پاکستان،30 اگست کو یو اے ای بمقابلہ پاکستان،یکم ستمبر کو یو اے ای بمقابلہ افغانستان،2 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان،4 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ یو اے ای،5 ستمبر کو افغانستان بمقابلہ یو اے ای ہوگا۔7 ستمبر کو فائنل کھیلا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں