متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے متعدد آفیسرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر مرتضی ڈائریکٹر فاٹا کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔عامر رضا ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد کو ڈائریکٹر فاٹا تعینات کر دیا گیا۔زبیر احمد اعجاز پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا میاں عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔شبیر حسین چیمہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ کو ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔نعمان حفیظ ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر ایجنسی گوجرانوالہ کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔شاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر ایجنسی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔سید منور عباس بخاری ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں وہ مزید ایڈجسٹمنٹ تک کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں