متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے 37 ویں صدر منتخب

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا جنہیں راجر بنی کے سبکدوش ہونے کے بعد بی سی سی آئی کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، وہ نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوجیت سیکیا کو سیکریٹری اور اے رگھو رام کو نیا خزانچی منتخب کیا گیا ہے’ 157 فرسٹ کلاس گیمز کے تجربہ کار 45 سالہ متھن منہاس بی سی سی آئی کے 37 ویں صدر ہیں، انہوں نے راجر بنی کے استعفے کے بعد صدر کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں