راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستانی فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔، فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی 12 جنوری ( 2025) سے سری لنکا میں شروع ہو گی، ایونٹ کی تیاری کے لیے فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ایوب پارک کرکٹ گرانڈ ، راولپنڈی میں جاری ہے ، پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور انہیں مفید مشورے دیئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محنت کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا میں پی ڈی کرکٹ کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں۔
2