مجرم کو عمر قید اور 10لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ روشن والا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 10لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 28جون 2022ء کو تھانہ روشن والا کے علاقہ عبداﷲ کالونی میں منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزم شاہ زیب نے چھریوں کے وار کر کے زین سکنہ 233 رب کو بری طرح زخمی کر دیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں