مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی ایڈن گارڈن،کینال روڈ پر پرائس چیکنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقے ایڈن گارڈن روڈ اور کینال روڈ پر پرائس چیکنگ اور انسپکشن کی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ایڈمن آفیسر /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے 55دکانوں اور کاروباری مراکز کا معا ئنہ کیا۔کارروائی کے دوران ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر مجموعی طور پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ2، افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ریاض حسین انجم نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مہم جاری ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں