مجھے لمبی ہونے کے طعنے دیئے جاتے تھے’ ماہم عامر

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں کیریئر شروع کرنے کے آغاز میں انہیں ایک ٹی وی چینل کی خاتون مالک نے انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی اور کہا کہ آپ بہت لمیی ہیں، آپ ہیروئن نہیں بن سکتیں۔ماہم عامر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر لڑکیوں کا قد زیادہ لمبا نہیں ہوتا اور جو لڑکیان دراز قد ہوتی ہیں، ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ان کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ان کے مطابق زمانہ طالب علمی میں ان کے لمبے قدر کی وجہ سے ہر کوئی ان سے متعلق یہی سوچتا تھا کہ وہ زائد العمر ہیں اور وہ مسلسل فیل ہوئی ہوں گی، تبھی ابھی تک پڑھ رہی ہیں۔ماہم عامر نے بتایا کہ والدین نے ہمیشہ ان کی ہمت بڑھائی لیکن سماج میں ہر کوئی انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے طعنے دیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک معروف ٹی وی چینل نے انہیں ڈرامے میں کام کے لیے بلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں