مجھے کاسمیٹک سرجری کروانیکی پیشکش کی گئی’عثمان پیرزادہ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اچھا نظر آنے کے لیے آج تک اپنے چہرے پر کچھ نہیں کروایا بس گلیسرین سوپ سے منہ دھوتا ہوں، لیکن اب چونکہ میری گردن پر جھریاں آ گئی ہیں تو اس وجہ سے مجھے میرے دوست کی طرف سے کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں