20

مجھ پر کالا جادو کیا گیا ہے،ہر وقت خوفزدہ رہتا ہوں،فیروز خان

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں انہیں معلوم ہوا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کردیا اور وہ کافی عرصے تک اس کے زیر اثر رہے، اس دوران انہوں نے واہیات مخلوق اور طاقتوں کو اپنے ساتھ پایا۔فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو خود پر کالا جادو کیے جانے کا قصہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور آپ ۖ کی رحمت سمیت قرآن پاک کی مدد سے کالے جادو سے باہر نکلے۔انہوں نے متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھی پہلے ایسی چیزوں پر یقین نہیں ہوتا تھا لیکن جب ان کے ساتھ ایسا ہوا تو انہوں نے دوسرے لوگوں اور عالم دین سے رجوع کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں کالے جادو سمیت نظر نہ آنے والی قوتوں سے متعلق بھی بتایا گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ بعض اوقات یہ معاملات اتنے سنگین ہوجاتے ہیں کہ گھر کی دیواروں سے بھی خون آنے لگتا ہے۔ان کے مطابق انہوں نے کبھی کافی عرصے تک اپنے ساتھ غیر متوقع چیزوں، طاقتوں، قوتوں اور احساسات کو موجود پایا اور ہر وقت ایک خوف میں مبتلا رہے۔فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو انتہائی بھیانک احساسات اور سوچوں میں گھرا ہوا پایا جب کہ انہیں ہر وقت ایسا لگتا کہ ان کے آس پاس واہیات مخلوق اور طاقتیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں