محبت مین ناکامی پر محنت کش کی گلے میں رسہ ڈال کر خودکشی

ساہیوال(بیوروچیف ) نو احی چک 56 پانچ ایل میں ایک 18 سالہ محنت کش سا گرنے محبت میں ناکامی پر گلے میں رسی ڈال کر جان دے دی۔ واقعات کے مطابق محمد طارق کا بیٹا جو محنت مزدوری کر کے گزر اوقات کر رہا تھاکہ اسے ایک لڑکی نے محبت کا دعوی کر کے جال میں پھانس لیا جس کے بعد خود شادی کر کے پیا گھر سدھار گئی جب نو جوان کوگزشتہ رات محبوبہ کی شادی کا علم ہو ا تو دل برداشتہ ہو کر ساگر نے اپنے کمرہ کے گارڈر میں رسی ڈالی اور پھندہ بنا کر گلے میں ڈال کر لٹک گیا۔ پولیس یوسف والا نے لاش قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی اور پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاء کے سپر د کر دی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں