محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روئی پھر سنبھل گئی’ انعم تنویر

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ انعم تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روتی رہی پھر آگے بڑھ گئی۔شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مداوا میں شبیر جان کی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ رئیلٹی شو تماشا میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔حال میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران دل ٹوٹنے اور محبت میں ہونے والے نقصان کے بارے میں بات کی۔انعم تنویر نے کہا کہ محبت کرنے والے کو مشکل سے چھوڑا جاتا ہے، اگر اس کا زوال آجائے تو یہ آپ کے اوپر ہے کہ اس کا کتنا ساتھ دینا چاہتے ہیں، زوال پر ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جب کسی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں تو خود پر ہی زوال آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں