5

محبت کے بغیر زندگی کا ہررنگ پھیکا ہے’ ساجد حسن

لاہور( شوبز نیوز)سینئر اداکار ساجد حسن نے کہاہے کہ دنیا بنی ہی محبت کے لئے ہے اور اس کے بغیر زندگی کا رنگ پھیکا ہے ،یکطرفہ محبت بہت سے لوگوں سے ہو سکتی ہے مگر حقیقی محبت کسی ایک سے ہی ہوتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ساجد حسن نے کہا کہ آپ جتنے بھی بڑے ہو جائیں زندگی کے لئے آپ ہمیشہ چھوٹے ہی رہتے ہیں۔ زندگی بڑی خوبصورت چیز ہے اسے محسوس کرنا پڑتا ہے اور یہ آپ پر منحصر ہے آپ اسے کیسے محسوس کرتے اور سوچتے ہیں ۔سینئر اداکار نے کہا کہ جب میں نے پی ٹی وی سے کرئیر کا آغاز کیا تھا اس وقت ایک قسط کے چار سے پانچ سو روپے معاوضہ ملتا تھا اور پھر بھی بڑی خوشی اور خوشحالی ہوتی تھی لیکن آج لاکھ روپے معاوضے لینے کے باجود نہ خوشی نہ خوشحالی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں