محب مرزا کا دیسی مردوں سے برگر خواتین کی شادی پر تبصرہ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔محب مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ ہم دونوں نے اتنے دیسی ہونے کے باوجود برگر خواتین سے شادی کیسے کر لی؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی اس بارے میں بہت سوچا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ متضاد مزاج کے لوگ ایک دوسرے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں