92

محترمہ مریم نواز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد کا آج پہلا دورہ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)محترمہ مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج 25مارچ فیصل آباد کا پہلا دورہ کریں گی’ لاہور سے بذریعہ خصوصی طیارہ فیصل آباد آمد کے فوری بعد مقامی لیگی اراکین اسمبلی ‘پارٹی ٹکٹ ہولڈرزکے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں گی جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران موجود ہوں گے۔ اس موقع پر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعد محترمہ مریم نواز شریف برف والا چوک سمن آباد جائیں گی یہاں پر وہ کیمیکل ڈور کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے وا لے آصف اشفاق کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس کریں گی اس کے بعد وہ حالیہ دنوں ڈائیوو روڈ پرپرائیویٹ مارکی کے سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے واسا اہلکاروں آصف مسیح اور شان مسیح کے ورثاء سے اظہار افسوس کرنے کے لئے ا ن کی رہائش گاہ پر جائیں گی’وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی فیصل آ باد آمد کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں