22

محرم الحرام شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے اسلامی ہجری سال ہمارے ملک کیلئے امن ، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے اللہ کریم ہم سب کو جناب حضرت عمرفاروق اعظم کی سیرت مبارکہ پرعمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوںکوگزارنے کی توفیق سے نوازے یہ بابرکت مہینہ دین کی سرفرازی کی خاطر حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی بھی یاد تازہ کرتا ہے اور ہمیں اس بات کا سبق دیتا ہے کہ دین کی سربلندی کی خاطر جدوجہد ہی اصل مقصدِ حیات ہے نیا اسلامی سال ہمیں اپنی زندگیوں اور طرزِ عمل پر غور کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں