محرم الحرام قربانی اور حق کی راہ پر استقامت کا درس دیتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)10محرم الحرام نواسہ رسول جگر گوشہ بتول سیدنا امام حسین علیہ السلام کی یاد میں آستانہ عالیہ پیر سید جماعت علی شاہ چک نمبر 33گ ب پر شہادت عظمیٰ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے سادات اکرام ، علماء اکرام اور محبان اہلبیت کی کثیر تعداد میں شرکت۔ اس موقع پر چیئرمین علما و مشائخ قومی امن اتحاد کونسل پاکستان سید محمد طیب گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم، قربانی صبر اور حق کی راہ پر استقامت کا پیغام دیتا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے جانثاروں کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے ظلم کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ حق کے لئے ڈٹ جانا ایمان کی علامت ہے ہم سب کو حسینی اسوہ پر عمل کر کے اپنی آنے والی نسلوں تک یہ پیغام ضرور پہنچانا ہے اس موقع پر دودھ کی سبیل اور نیاز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں