محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔عشرہ محرم کے دوران 38ہزار سے زائد مجالس اور 9200سے زائد جلوس منعقد ہوں گے۔صوبہ بھر میں 2لاکھ 32ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔صرف لاہور میں 28ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 53ہزار کمیونٹی رضاکار مجالس اور 38ہزار جلوسوں کی سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا ذاتی جائزہ لیا جائے۔محرم سے قبل تمام فلیش پوائنٹس اور حساس مقامات پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاننگ مکمل کی جائے۔اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس کو پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہو گی تاکہ محرم الحرام کو پرامن، محفوظ اور باوقار بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں