محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کے احکامات پرریجن پولیس کا محرم الحرام کے حوالہ جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان جاری۔ ریجن بھر میں رواں سال محرم الحرام میں مجموعی طور پر 1528جلوس برآمد ہونگے جن میں Aکیٹگری162،Bکیٹگری273جبکہ Cکیٹگری1093شامل ہیں۔ ریجن بھر میں رواں سال محرم الحرام میں 4402مجالس منعقد ہونگی جن میں Aکیٹگری 325،B کیٹگری 945 جبکہ Cکیٹگری3132شامل ہیں۔جلوس ہائے اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 15000سے زائد افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوس ہائے اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 9000سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ ریجن فیصل آباد کی جانب سے جلوس ہائے اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل ہیں۔ریجنل کنٹرول روم،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوس ہائے کی نگرانی کی جائیگی۔جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کی نگرانی ضلعی سربراہان خود کریں گے۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں