58

”محسن سپیڈ” کی فیصل آباد میں گونج (اداریہ)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پہلی مرتبہ فیصل آباد میں کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، ”محسن سپیڈ” نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد میں کوچ میں سفر کر کے منفرد روائت قائم کی چیف سیکرٹری’ آئی جی پنجاب پولیس’ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکرٹریز بھی کوچ میں بھی بیٹھ کر کمشنر آفس سے ہوٹل پہنچے، وزیراعلیٰ سے فلور ملز ایسوسی ایشن’ کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب’ بار ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیں کیں وکلاء کے وفد سے لائبریری کے قیام کیلئے معاونت کا وعدہ’ بجلی چوری روکنے کیلئے جاری آپریشن سے متعلق اجلاس کی بھی کی صدارت کی وزیراعلیٰ کابینہ کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ بھی پہنچے بسوں میں سوار مسافروں سے ملاقات کی کرایوں میں کمی بارے استفسار کیا، وزیراعلیٰ کابینہ کے ہمراہ رات گئے کینال روڈ پر پہنچے نہر کے دونوں اطراف لگی لائٹس اور فواروں کی تعریف کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی کاوش کو سراہا لاہور میں بھی فیصل آباد کی طرز پر کینال میں ملٹی کلر فوارے لگانے کی سیکرٹری ہائوسنگ کو ہدایت کی یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعلیٰ نے لاہور جیسے بڑے ضلع اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فیصل آباد میں آرائشی کام کی طرز پر کام کرنے کی ہدایت کی قبل ازیں لاہور میں آرائشی کاموں کی طرز پر فیصل آباد میں بھی کام کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے اس اہم کامیابی کا سہرا بلاشبہ کمشنر’ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو جاتا ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس کم ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کی ہدایت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 10فی صد تک کمی کر دی جو وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام ہے نگران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں دیں گے قیمتوں میں کمی لانا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں کو سرکاری ہسپتال اور سکولز اپ ڈیٹ چلانے کی پیشکش کی انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہر میں عوام کی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ نے پولیس لائن میں سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا انہوں نے شہید سب انسپکٹر اعجاز مقبول کے بچوں معاذ اعجاز اور عمیرہ اعجاز سے سیف سٹی کی نئی تعمیرنو کی تقریب کا آغاز کروایا اس موقع پر سیف سٹی پراجیکٹ پر سی پی او محمد علی ضیاء نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے سیف سٹی پروجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور تعمیراتی کام جنوری 2024ء تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،، نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی جس سپیڈ سے پنجاب میں فلاحی منصوبوں کو مکمل کرا رہے ہیں اور صوبہ بھر کے دورے کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں وہ قابل تحسین ہے نگران وزیراعلیٰ کی ان تھک محنت سے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے عوامی فلاح کاموں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرایا جا رہا ہے اگر یہ کہا جائے کہ ”محسن سپیڈ” کی بدولت یہ سب ہو رہا ہے تو بے جا نہ ہو گا فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی عوامی عہدے پر فائز نگران وزیراعلیٰ کا کابینہ کے ہمراہ دورہ اور اجلاس منعقد کرنا نہ صرف لائق تحسین بلکہ تقلید کے قابل ہے انہوں نے فیصل آباد کے مسائل جاننے اور یہاں پر تعمیر وترقی کے کاموں پر بذات خود اور کابینہ کے ارکان کے ہمراہ جائزہ لیکر ایک تاریخ رقم کی ہے اور نئے آنے والے حکمرانوں کیلئے ایک نئی راہ متعین کر دی ہے کہ اگر مخلصانہ طریقہ سے کام کیا جائے تو تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں سمیت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جا سکتا ہے نگران وزیراعلیٰ کے اس دورہ پر فیصل آباد ڈویژن کے عوام میں ان کی قدر ومنزلت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور عوام انکی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خدا کرے وہ اپنے دور اقتدار میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ایسے منصوبے مکمل کرائیں جو انکی کارکردگی کی مثال بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں