30

محسن نقوی مرضی کا افسرلگوانے میں دوبارہ ناکام

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن کروا دیا لیکن پنجاب کی وزیر اعلی اب تک انہیں اسلام آباد بھیجنے پر آمادہ نہیں ہوئیں۔ اس ضد کی وجہ سے آئی جی اسلام آبد کی پوسٹ پر تقریبا دو ہفتے سے اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عارضی کام کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب میں نگراں وزیر اعلی کی حیثیت سے جن افسروں کے ساتھ کام کیا تھا وہ ان میں سے پنجاب پولیس کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو سیکرٹری داخلہ کی پوسٹ پر لے جانا چاہتے تھے لیکن مریم نواز اس تقرر پر تیار نہ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں