68

محسن نقوی چھٹیاں منانے فیملی کے ہمراہ دبئی چلے گئے

لاہور (بیوروچیف) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اپنی فیملی کے ہمراہ رخصت پر بیرون ملک چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر دبئی گئے ہیں۔محسن نقوی ایک سال سے زائد عرصہ نگران وزیر اعلی پنجاب رہے اور اس دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ دیگر کام مکمل کروائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سرکاری مصروفیت کی بنا پر فیملی کو زیادہ وقت نہیں دے سکے تھے اس لیے اب وہ ان کے ہمرا دبئی میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں