کراچی (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ڈٹ جائیں تو پاکستان کی جیت ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں میزبان نجیب الحسنین نے کہا کہ بھارت انتظار کرتا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال میں پھنسا دے کہ آپشن کم رہ جائیں۔سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا تھا بھارت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکیورٹی کا بہانا بنائے گا، اگر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی بات پر قائم رہے تو پاکستان کی جیت ہوگی۔باسط علی نے کہا کہ قوم محسن نقوی کے ساتھ ہے، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔
