9

محسن نقوی کا نیشنل سٹیڈیم منصوبہ وقت سے قبل مکمل کرنے کا حکم

کراچی (سپورٹس نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے آ رہی ہیں، پاکستان کے لئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے، سکور سکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں، ایف ڈبلیو او کے حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی جبکہ ایڈوائزر عامر میر، منیجر نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم ارشد خان اور ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں