محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے سرکاری دورے کے پہلے روز ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتوارکو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقینا آپ کا دورہ پاک-ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان، ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں