26

محصول چونگیوں کانظام بحال ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا

سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب میں محصول چونگیوں کا نظام بحال کرنے سے تاجروں کیلئے مشکلات پیدا ہونگی جبکہ پنجاب بھر میں ضلع ٹیکس بحال کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹ کا حصول مزید مشکل ہوجائیگا۔ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں وزیر اعظم اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ ضلع ٹیکس اور محصول چونگیوں کا نظام ختم ہونے سے عوام کو ریلیف ملا ہے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ محصول چونگیوں پر عوام کیساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کو نقصان ہوگا اور عوام میں نفرت بڑھے گی اس لئے وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور ضلع ٹیکس’ محصول چونگیوں کا نظام ہر صورت بحال نہ ہونے دیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں