11

محفوظ بسنت کیلئے رپورٹ طلب

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے محفوظ بسنت کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دینے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ میں کائیٹ فلائنگ آرڈننس 2025کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عبدالرئوف اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر علی سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025کو چیلنج کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیاگیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کائٹ فلائنگ آرڈیننس اب ایکٹ بن چکا ہے درخواست قابل سماعت نہیں،اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا ابھی بسنت شروع نہیں ہوئی اور تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔جسٹس ملک اویس خالد نے کہاکہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ؟عدالت میں موجود افسران نے بتایاپنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔عدالت نے آئی جی اور سی سی پی او سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں