لاہور(بیوروچیف)نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے 214 نئی ایمبولینس محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کردیں۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس فٹبال سٹیڈیم گئے اور ایمبولینس کی علامتی چابی سپرد کرکے محفوظ ماں رورل ایمبولینس سروس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ زچگی اور دیگر ضروریات کے لئے ہسپتال جانے کی ضرورت کی صورت میں دیہاتی خواتین اور شیر خوار بچوں کو فوری ایمبولینس مہیا کرنے کیلئے پنجاب کے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کو محفوظ ماں پروجیکٹ کے تحت 500 نئی ایمبولینسیں فراہم کی جا رہی ہیں۔لاہور کے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں محفوظ ماں رورل ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹر جمال ناصر ، وہاب ریاض،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ایک ایمبولینس میں بیٹھے اور اس میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔دیہات میں 3بنیادی مراکز صحت کیساتھ ایک رورل ایمبولینس منسلک ہو گی۔ ہیضہ اور نمونیا میں مبتلا بچوں کو مراکز صحت تک لانے کیلئے بھی ایمبولینس دستیاب ہو گی۔معذور افراد بھی فزیو تھراپی کیلئے رورل ایمبولینس سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
60