محمد آصف147کا بریک کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل

کراچی (سپورٹس نیوز)نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے دوران محمد آصف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ 147 کا بریک کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔کراچی میں جاری نیشنل چیمپئن شپ میں عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن محمد آصف 147 کا بریک کھیلنے میں کامیاب ہوگئے۔وہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کا بریک کھیلنے والے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹ بن گئے۔اُن سے قبل صالح محمد، محمد سجاد اور احسن رمضان بھی147 کا بریک کھیل چکے ہیں ۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ علی رضا سے تھا2 کے مقابلے میں 4 فریم سے کامیابی سمیٹی۔میچ کیدوران اُنہوں نے 147 کا بریک بھی کھیلا، وہ قومی چیمپئن شپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں