محمد امین بٹ کی قیادت میں مریم نواز کے استقبال کیلئے جیل روڈ پر کیمپ لگایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی فیصل آباد آمد کے موقع پر چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں زرعی یونیورسٹی جیل روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا’ جس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے تمام عہدیداران اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی عظیم بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے تمام لیڈروں کا فقیدالمثال استقبال کریں گے’ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے ‘ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کے مطابق رابطہ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جنہوں نے اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف کے تاریخی استقبال کرنے کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا ہے’ امین بٹ نے کہا ہے کہ ہم اپنی قائد کا شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ فیصل آباد آج بھی مسلم لیگ (ن) قلعہ ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے باشعور عوام اپنے قائد رانا ثناء اللہ خاں کی قیادت میں متحد ہیں اور فیصل آباد میں الیکٹروبسیں لانے میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ یقینا فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کے آغاز سے عوام کے روزمرہ سفر میں ایک بڑی آسانی پیدا ہو گی’ جدید اور ماحول دوست بسیں صرف 20 روپے میں آرام دہ سہولت فراہم کرینگی جس پر شہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں’ یہ سروس نہ صرف سستی ہے بلکہ وقت کی بچت، ٹریفک کے بوجھ میں کمی اور صاف ماحول کی ضمانت بھی دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں