محمد امین بٹ کی کوششیں کامیاب،تاجروں،دکانداروں کے مسائل حل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران امین بٹ گروپ کے چیئرمین محمد امین بٹ نے ایک مرتبہ پھر ریڑھی’ چھابڑی والوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے حقوق کا علم بلند کرتے ہوئے ان کو درپیش جائز مطالبات حل کروا دیئے’ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم انجمن تاجران امین بٹ گروپ کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ان سے ملحقہ تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے چیئرمین امین بٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ساتھ DC آفس کے کمیٹی روم میں میٹنگ کی اس موقع پر چیئرمین محمد امین بٹ نے شہر کے آٹھوں بازاروں کو وہیکل فری بنانے اور شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے گرینڈ آپریشن کی تعریف کی اور کہا کہ اس کام میں ہم پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں مگر انتظامیہ و دیگر سرکاری اداروں کو ریڑھی’ چھابڑی والوں’ چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے ساتھ ہرگز ہرگز زیادتی نہیں کرنے دیں گے’ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بہت سارے امور زیر بحث آئے’ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے چیئرمین امین بٹ اور ان کے ساتھیوں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر جائز کام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اس حوالے سے اجلاس کے بعد محمد امین بٹ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے دکانوں کے اوپر بارش اور دھوپ سے بچائو کیلئے لگائے گئے شٹروں کا مسئلہ حل کر دیا ہے’ انہوں نے شٹر کا ڈیزائن دے دیا ہے’ سب دکاندار اس جیسے شٹر بنوا کر لگا لیں’ لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے چنگ چی والوں کو پاس جاری کئے جائیں گے اور وہ بھی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کر سکیں گے’ غریب ریڑھی چھابڑی والوں کو بھی متبادل جگہ دی جائے گی’ آٹھ بازاروں کے ریڑھی چھابڑی والے مجھے لسٹیں فراہم کریں تاکہ انہیں فوری طور پر متبادل جگہ فراہم کی جا سکے’انہوں نے کہا کہ ڈی سی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے آٹھ بازاروں کے رہائشیوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے بازار میں داخلے کا بھی مسئلہ حل کر دیا ہے’ انہیں بھی پاس مہیا کئے جائیں گے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے گاڑیاں اور موٹرسائیکل اپنی رہائش گاہوں تک لے جا سکیں’ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری جو پیدل نہیں چل سکتے انہیں بھی شہر میں موٹرسائیکل لے جانے کیلئے پاس فراہم کئے جائیں گے’ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اے سٹی آٹھ بازاروں کی تنظیموں کے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کریں گے اور آٹھ بازاروں کے داخلی اورخارج راستوں پر مزدے بھی نہیں لگائے جائیں’ انہوں نے آٹھ بازاروں کے تاجروں’ دکانداروں سے کہا کہ آپ لوگ خود ہی انکروچمنٹ ختم کردیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں