45

محمد بن سلمان اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئینگے

اسلام آباد(بیوروچیف ) پاکستانی اور سعودی حکام نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کو حتمی شکل دے دی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے معاشی بحران کے ختم ہونے کے لیے پْرامید ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے۔سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں