محمد حارث کو لانے کیلئے حسن نواز کو برباد کیا جا رہا ہے۔ کامران اکمل

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بیٹر حسن نواز کو برباد کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث کو جس نمبر پر کھلایا جارہا ہے وہ وہاں اسے پرفارمنس دکھانے کا موقع نہیں مل رہا۔اس کو فارم میں لانے کیلیے اپنے پرائم بیٹسمین حسن نواز کو خراب کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے کپتان آغا سلمان بھی تذبذب کا شکار ہورہا ہے، اگر اسے پہلے 6 اوورز کھلائے جائیں تو مجھے امید ہے کہ وہ 60 سے 65 رنز بنا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے بہت سے کھلاڑی اسی وجہ سے کارکردگی نہیں دکھا پائے، آصف علی کی مثال ہمارے سامنے ہے اس نے بھی دل برداشتہ ہوکر کرکٹ چھوڑ دی تھی۔کامران اکمل نے مزید کہا کہ ٹیم میں فیورٹ ازم چل رہا ہے کہ جو کھلاڑی چیئرمین کپتان کوچ کی پسند یا مرضی کا ہوگا اسی کو ٹیم میں جگہ مل رہی ہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے محمد حارث کی خراب فارم پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق بولر تنویر احمد لکھا کہ اگر محمد حارث نے ایسے ہی کھیلنا تھا تو محمد رضوان کو کیا جان بوجھ کر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں